بیجنگ : چین وادی کشمیر کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
چین نے بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے برابری کی بنیاد پر حل کریں
وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق پاک چین مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے
پاکستانی قیادت نے چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا، چین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
اعلامیہ کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا ادھورا چھوڑا ہوا تنازع ہے، مسئلہ کشمیر یو این چارٹر کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
چین کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ بنانے والے یکطرفہ اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے، پرامن، مستحکم، معاون اور خوشحال جنوبی ایشیا فریقین کے مفاد میں ہے۔
اعلامیہ میں واضح طور پر کاہ گیا ہے کہ فریقین ہاہمی تنازعات برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔