محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی
سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقررکردی ہے۔ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے
دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا
نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد رفیق عرف عبید اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے، دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور دہشت گرد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
دہشت گرد غلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ ، دہشت گرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ اور دہشت گرد منظوراحمد عرف بلال کےسر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔