Featuredکھیل و ثقافت

کوہلی نے بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈبل سنچری میکر ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈز پاش پاش کردیئے

ویراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنا کر عظیم ٹیسٹ کرکٹر سر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے بطور کپتان نویں بار 150 سے زائد رنز بنا کرڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑا، سابق آسٹریلوی اسٹار نے کیریئر میں 6996رنز بنائے تھے، بھارتی اسٹار7ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرکے ان سے آگے نکل آئے۔

ویراٹ کوہلی نے بھارت کے شہر پونے میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران کیریئر میں ساتویں مرتبہ 200 رنز بنائے اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کے سات ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

اسی کے ساتھ ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کرکٹر سر ڈان بریڈمین کے اسکور کیے گئے ٹوٹل 6996 رنز سے آگے نکل گئے۔

ویرات کوہلی نے بحیثیت کپتان 19 ٹیسٹ سنچریاں بناکر سابق آسٹریلوی کپتان پونٹنگ کا ریکارڈ بھی برابر کردیا،وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بطور کپتان مجموعی طور پر 40 سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں،گریم اسمتھ (33) تیسرے اور اسٹیون اسمتھ (20) چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، مائیکل کلارک19 سنچریاں بطور کپتان بناکر اس منفرد فہرست کے پانچویں شریک ہیں۔

کوہلی نے ٹیسٹ میں 26ویں سنچری بناکر سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کو پیچھے چھوڑدیا اورتیزی سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close