Featuredسندھ

لاڑکانہ میں اتحاد اور وفاق میں اختلاف، یہ کیسی دہری سیاست ہے

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مولانا اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جے یو آئی لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی بنی ہوئی ہے

مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں یا ان کے خلاف ہیں

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہم سے سہولیات لے کر ہمارے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے، مولانا کی دہری سیاسی پالیسی کی وجہ سے جیالے غم و غصے کا شکار ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ جے یو آئی کا لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد اور وفاق میں اختلاف ہے، یہ کیسی دہری سیاست ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پی ایس گیارہ سے کامیاب امیدوار معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close