Featuredپنجاب

مولانا اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راستہ مانگ رہے ہیں

ننکانہ صاحب: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ فضل الرحمان کو کشمیر پر ریلی نکالنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری غلطی ہے کہ ہم نے مولانا کو زیادہ لفٹ کرائی ہے اسلام آباد میں سب اچھا ہے، کوئی خوف وہراس نہیں، اسلام آباد میں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں

مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا اورمولانا کے دھرنے کے لیے انتظامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راستہ مانگ رہے ہیں، ہوسکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے، انہیں فیس سیونگ دی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں فضل الرحمان کو کشمیر پر ریلی نکالنے کی اجازت دی جا سکتی ہے

بلاول بھٹو فضل الرحمان کے دھرنے سے ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی تحریک شروع کردی ہے، شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف نظر آرہے ہیں، ان سے کہا ہے وکٹ کے ایک طرف کھیلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close