Featuredتجارت

دنیا بھر میں معیشت تنزلی کا شکار

واشنگٹن: آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ عالمی اقتصادی بحران کے بعد سے دنیا بھر میں معیشت انتہائی سست روی سے تنزلی کا شکار ہے۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ سمیت دیگر مسائل جیسے برطانیہ کی یورپی ممالک سے علیحدگی (بریگزٹ) کے ثمرات سے سرمایہ کاری میں کمی اور عدم اعتماد بڑھا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے زور دیا کہ معاشی پالیسی سازوں کو تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی چیف اقتصادیات گیتا گوپیناتھ نے تازہ پیش گوئی پر مشتمل رپورٹ میں کہا کہ ’غیریقینی کیفیت اورسست روی کے باعث عالمی معیشت خدشات سے دوچار ہے‘۔

انہوں نے عالمی معیشت میں محض 3 فیصد اضافے کے تناظر میں کہا کہ ’موجودہ معاشی حالات میں غلطی کی گنجائش نہیں رہتی، پالیسی سازوں کو تجارتی اور جغرافیائی سیاست پر مشتمل تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں بڑھانی ہوں گی‘۔

اس سے قبل بھی آئی ایم ایف نے معیشت کے لیے خطرہ بننے والے تجارتی تنازعات اور مالیاتی مارکیٹ میں مندی کے رجحان سے خبردار کیا تھا۔

آئی ایم ایف نے کہا تھا امریکی مالیاتی نظام خطرناک ہوتا نظر آرہا ہے اور تجارتی تنازعات کے باعث سرمایہ کار پریشان ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close