Featuredاسلام آباد
انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے
انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے ، سمری وزارت داخلہ کی جانب سےبھجوائی گئی
جے یوآئی کی ذیلی تنظیم لٹھ بردارہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، ذیلی تنظیم پارٹی منشور کی شق نمبر26 کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔
اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف احتجاجی مارچ کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر پرویزخٹک کی قیادت میں سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں 7 ارکان شامل ہیں۔