Featuredپنجاب

مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہوگا

لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کے لیے آزادی مارچ کیا جارہا ہے

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہوگا، فضل الرحمان کا آزادی مارچ 31 اکتوبرکو بربادی مارچ بن جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ مفاد پرست لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس اورمساجد اسلام کا قلعہ ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولاناصاحب کے لیے نہیں بھیجتے۔ خادم رضوی کی طرح مولانا فضل الرحمان کا سافٹ ویئر بھی تبدیل ہوگا، مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن میں ملوث ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close