Featuredاسلام آباد

میاں نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے

اسلام آباد: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ رات نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی ان کی حالت تشویش ناک ہے اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

وکیل خواجہ حارث کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نیب لاہور کی حراست میں ہیں، بیماری کی تشخیص نہیں ہورہی، ہوا کیا ہے کوئی ذمہ داری بھی نہیں لے رہا، کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے استدعا ہے کہ کل ہی درخواست کی سماعت کریں۔

جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل ڈویژن بینچ دستیاب نہیں ہوگا لہٰذا کل مذکورہ درخواست کی سماعت ہائی کورٹ کا خصوصی بینچ کرے گا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ، صوبائی وزیر داخلہ کو نوٹس جاری کیا اور سروسز ہسپتال کے ایم ایس کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ میڈیکل بورڈ سمیت ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

مذکورہ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق پاکستان میں یا بیرونِ ملک علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close