Featuredاسلام آباد

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عوام سے معافی مانگ لی

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دفترخارجہ کیسے پہنچی۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی میرے پسندیدہ سیاست دان ہیں، دفتر خارجہ کے باہر سے میرا گزر ہوا اور مجھے پتا چلا کہ شاہ محمود وہاں آئے ہوئے ہیں، وہ میرے لیے قابل عزت ہیں اور ان سے ملنا بھی میرے لیے قابل فخر ہے۔

مجھے ان سے ملنے کا شوق تھا اس لیے میں ان کے آفس گئی، لیکن بدقسمتی سے میری ملاقات نہیں ہوسکی، جس کے بعد میں وہاں ویٹنگ روم میں بیٹھ گئی اور وہیں کہ کچھ ویڈیو اور تصاویر بنا کر میں نے شیئر کردی، جس کو ہر کسی نے اپنا اپنا انداز دینا شروع کردیا ۔

انہوں نے کہ خدارا لوگ باتیں بنانا بند کریں، مجھے وہاں کوئی لےکر نہیں گیا، ایسی کوئی بات نہیں ہے، ایسا نہ ہو کہ کل کسی ماں یا بہن کو ان سے کوئی کام ہو اور اسے بھی اس طرح تنقید کا نشانہ بنایا جائے، اس مسئلے کو مزید مت بڑھائیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی ویڈیو پر لکھا کہ میں نے دفتر کے ایک اعلی سرکاری اہلکار سے اجازت لی تھی اسی لیے کسی نے مجھے وزارت کے اندر داخل ہونے اور ویڈیو بنانے سے منع نہیں کیا۔

انہوں نے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ‘اگر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے سے میرے پاکستانیوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتی ہوں’۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close