Featuredانٹرٹینمنٹ

موت کا پتہ بتانی والی خطرناک ایپ

تجسسّ اور خوف سے بھرپورہاررفلم”کاؤنٹ ڈاؤن” دہشت پھیلانے آرہی ہے۔

موت کا پتہ بتانی والی خطرناک ایپ نے ہالی ووڈ میں سنسنی پھیلادی، تجسسّ اور خوف سے بھرپورہاررفلم”کاؤنٹ ڈاؤن”نے  بڑے پردے پر دہشت پھیلا دی، کاؤنٹ ڈاؤن فلم ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن پر بنائی گئی جو پہلے سے ہی صارف کو موت کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔

فلم کی کہانی کچھ ایسی ہے کہ ایک نوجوان نرس (الزبتھ لائل) اپنے موبائل میں یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرتی ہے اور وہ مرنے والے شخص کے بارے میں پہلے سے ہی آگاہ کردیتی ہے، جب یہ ایپ نرس کی موت کا دن بتاتی اور اُسے آگاہ کرتی ہے کہ اب تمھارے پاس صرف تین دن باقی ہیں، تو لڑکی اپنی زندگی بچانے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرتی ہے۔

وہ خوف میں مبتلا اپنے موبائل سے ایپلیکیشن کو ان انسٹال کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر اُسے ناکامی کا سامنا رہتا ہے، اس کے بعد لڑکی اپنا موبائل فروخت کر کے نیا فون خریدتی ہے مگر اُس میں بھی یہ ایپ موجود ہوتی ہے، جس پر لڑکی ڈر جاتی ہے اور وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close