Featuredاسلام آباد

آزادی مارچ سے پہلے جے یوآئی کی پہلی بڑی گرفتاری

مانسہرہ : جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

آزادی مارچ سے پہلے جے یوآئی(ف)کی پہلی بڑی گرفتاری عمل میں آئی، امیر جمعیت علمائے اسلام ف مانسہرہ مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو صبح ساڑھے 4بجے گرفتار کیا گیا، مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔

ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیزتقریر اور اشتعال پھیلانے پر گرفتار کیا گیا، انہیں سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیا گیا ہے۔

بھائی حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، وہ اس وقت سینٹرل جیل ہری پور میں موجود ہیں۔

مفتی کفایت اللہ ستمبر 2015 میں بھی اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close