Featuredاسلام آباد

27 اکتوبر1947 کو بھارت نے وادی پر شب خون مارا تھا

اسلام آباد: مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے آج تک بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے وادی پر شب خون مارا تھا ، کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے ، بھارت کشمیریوں کے دل ودماغ پر قبضہ نہیں کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5اگست کو کشمیر پر دوبارہ حملہ کیا، بھارت کرفیو کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کچلنا چاہتا ہے، بھارت کرفیو سے کشمیریوں کو اعصابی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں، کشمیریوں کو جھکا لینا بھارت کے بس کی بات نہیں۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو روپے پیسے اوربزور طاقت دبانا ناممکن ہے، کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close