Featuredدنیا

ابوبکر البغدادی ہلاک،امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک

امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا، آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھا۔

پینٹاگون ذرائع کے مطابق امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا۔

روسی میڈیا نے سینئر پینٹاگون عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا کہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آپریشن میں البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق ابھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close