بنگلہ دیش کو ٹی20 سیریز میں شکست
لاہور : پاکستان ویمن ٹیم کا ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کردیا، جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آخری ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے، جویریہ خان نے 48 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آرا عالم نے تین اور رومانہ احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 118 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بناسکی اور میچ پاکستان نے 28 رنز سے جیت لیا۔
Players of the Series, Jahanara Alam 🇧🇩 and @maroof_bismah 🇵🇰
👏👏👏#PAKWvsBANW #BackOurGirls pic.twitter.com/eqjuoQmAOW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2019
بنگلہ دیش کی نگار سلطانہ 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پاکستان کی صبا نذیر اور انعم امین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جویریہ خان کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیموں کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 2 اور 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔