Featuredدنیا

معروف روسی اداکارہ و سیاستدان کو جھگڑا کرنے پر جہاز سے اتاردیا

ماسکو : روس کی معروف سیاستدان نے ہوائی جہاز میں بزنس کلاس کے ساتھی مسافروں کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ اسے پولیس نے گھسیٹ کر جہاز سے اتار دیا۔

اداکارہ لیڈیا ویلیزیوا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پارٹی ’متحدہ روس پارٹی‘ کی رکن بھی ہے۔

لیڈیا ویلیزیوا اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہوئی جہاں وہ ایک ڈرامے میں کام کرنے کے لیے جا رہی تھی۔ جب اداکارہ بزنس کلاس میں کچھ ایسے مسافروں کو دیکھا جو غریب لوگ تھے اور زیادہ فضائی سفر کرنے کے باعث انعام میں ملنے والے ’ایئرمیلز‘ کے ذریعے بزنس کلاس کا ٹکٹ خرید کر آئے تھے۔

https://youtu.be/RXnMPouFVos

اداکارہ نے ان لوگوں کو دیکھ کر ناک بھوں چڑھایا اور انہیں عام آدمی کہہ کر ان کی تضحیک کی۔ اس نے کہا کہ ”میں اداکارہ ہوں اور تم عام لوگ ہو۔ میں نے 2لاکھ 4ہزار روبل میں ٹکٹ خریدا ہے اور تم ایئرمیلز کے ذریعے ٹکٹ لے کر آئے ہو۔“ اس پر اس کا ان مسافروں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔

عملے نے وجہ جان کر لیڈیا کو جہاز سے اتر جانے کا حکم دیا اور اس کے انکار کرنے پر انہوں نے پولیس بلا لی۔ پولیس آفیسرز لیڈیا کو لگ بھگ گھسیٹتے ہوئے جہاز سے اتار کر لے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close