Featuredسندھ

مانتا ہوں کراچی کو پانی اور روز گار نہیں دے سکا

کراچی: میئر نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانتا ہوں کراچی کو پانی اور روز گار نہیں دے سکا، میں نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سروے کےمطابق کراچی کےدکاندار زیادہ ٹیکس دیتےہیں، کراچی سے30 ارب اور لاہور سے 5 کروڑ ٹیکس جمع کیا جاتا ہےاس کے باوجود کراچی کو اس کا جائز حصہ نہیں دیاجاتا۔

یئر کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کوسالانہ 1200 ارب روپے ملتےہیں مگر سندھ حکومت ہمیں شیئر نہیں دے رہی، کیا سیہون اور لاڑکانہ میں بلٹ ٹرین اور میٹروچل رہی ہے؟ یہ پیسہ کہاں جارہا ہے، ہمیں حساب لینا ہوگا۔

تعلیم پرحکومت ذمہ داری نبھانےمیں ناکام نظر آتی ہے، حکومتی پریس جو کتابیں چھاپتاہے وہ ردی والے کے پاس نظرآتی ہیں۔

وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایکنک میں کراچی کےترقیاتی منصوبےنہیں ہوتے، ایکنک میں بس یہ دیکھا جاتا ہے کراچی سےٹیکس کتنا آیا ہے، کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود شہر کو اس کا جائز حصہ نہیں ملتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close