Featuredاسلام آباد

علی امین نے مولانا کو پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دئے دیا

اسلام آباد : مولانا کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

جو شخص اپنی نشست ہار گیا وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے؟

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا نے فضل الرحمان کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیتے ہوئے حلقہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

علی امین گنڈا پور نے مولانا کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا مولانا تیار ہوں میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتا ہوں، آپ کو چیلنج ہے دوبارہ انتخابات جیت کردکھائیں۔

علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے حلقہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا مولانا کےحلقے میں دگنی عوامی طاقت کامظاہرہ کروں گا، جتنے لوگ ساری جماعتیں نہ لاسکیں اس سے زیادہ جلسے میں ہوں گے

مولانا چاہیں تو ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگا کرانتخابات لڑلیں، اداروں پر تنقید بند کریں ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں، مولانا کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

مولانا دھرنے کے ساتھ میرے بھیجے ہوئے نوٹس کا بھی جواب دیں، ان کی ہٹ دھرمی نے کشمیرکازکوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، بھارتی میڈیا مولانا کےاحتجاج پر بغلیں بجارہا ہے۔

علی امین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دن رات عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، مولانا کا مارچ کشمیری عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close