Featuredاسلام آباد

غیر معینہ مدت تک جاری دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے

اسلام آباد : مولانا کو بڑا دھچکا لگ گیا ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مولانا کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے آگاہ کردیا ہے، جبکہ دیگرجماعتیں پیچھےہٹ گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کی ، کسی دھرنے کی حمایت نہیں کریں گے ، کارکنوں کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت جاری نہیں کی، نواز شریف نے آزادی مارچ میں ایک دن شرکت کا کہا تھا، غیر معینہ مدت تک جاری رہنے والے دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔

جے یو آئی نے دونوں جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی ، جس میں جماعتوں نے حمایت اورہمدردی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

گذشتہ روز جے یو آئی کے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی تھی اور خطاب کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close