Featuredدنیا

بھارتی پنجاب میں سکھوں نے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے

جالندھر : بھارتی شہر میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا ئے گئے

کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشی میں بھارتی سکھوں کے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا۔

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے ایک محلے میں سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے، جس کے بعد پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جبکہ مودی سرکارعمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں۔

سکھ برادری کرتارپورراہداری کھلنے پر خوش اور عمران خان کی شکرگزار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کے دل جیت لئے ہیں

امرتسرمیں بھی عمران خان کے اقدام کی بھرپور پذیرائی ہوئی تھی اور شہرمیں شکریہ عمران خان کے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے تھے ، سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کرتارپورراہداری سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کرتارپورماڈل پاکستان اوربھارت کے تنازعات حل کرنے میں مدد کرے گا، خوشحال مستقبل کے لئے امن ہی واحد راستہ ہے۔

ننکانہ صاحب میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9نومبر کو ہوگی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close