Featuredاسلام آباد

پر امید ہیں جلد نتیجہ نکلے گا

اسلام آباد : چوہدری پرویز الٰہی نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پر امید ہیں جلد نتیجہ نکلے گا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،پرویز الہیٰ نے مولانا کو حکومتی کمیٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم کی تجاویز اور درمیانی رابطے سے آگاہ کیا۔

پرویز الہٰی نے مولانا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا سب پر امید ہیں ،چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، بہت ساری تجاویز دی ہیں،پر امید ہیں جلد نتیجہ نکلے گا، جلد اکھٹی خوشخبری سنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وقت سے پہلے انتخابات کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ، چوہدری برادران کی وزیراعظم اور مولانا کے درمیان سفارتکاری کامیاب ہو سکتی ہے، وزیر اعظم نے چوہدری پرویز الہی کو مکمل اختیار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close