وادی کشمیر مسلسل 95ویں روز بھی نظا م زندگی بری طرح مفلوج رہا
مقبوضہ کشمیر میں خواتین بری طرح متاثر، بین الاقوامی میڈیا کے افسوسناک انکشافات
سرینگرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس مقبوضہ علاقے میں اپنے ہندتوا ایجنڈے کے نفاذ پرتلی ہوئی ہیں
کشمیری عوام بی جے پی کے معاونین کو اپنا دشمن اور کشمیر کاذ سے غدار ی کا مرتکب سمجھیں گے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نام نہاد بھارت نواز جماعتوں سے وابستہ سیاست دانوں کوخبردار کیاکہ انہیں کسی بھی صورت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ تعاون نہیں کرناچاہیے جنہوں نے کشمیریوں کو انکی شناخت سے محروم کر دیا ہے
وادی میں لوگ بھارت کے غیر قانونی تسلط اورمودی حکومت کی طر ف سے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کئے جانے کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کے طورپرمسلسل اپنا خاموش احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں. وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں اور لداخ میں جمعرات کو مسلسل 95ویں روزبھی نظا م زندگی بری طرح مفلوج رہا.دکانیں بند اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے جبکہ سکول اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کرر ہے ہیں. انٹرنیٹ اور پر ی پیڈ موبائل فون سروسز مسلسل معطل ہیں جبکہ دفعہ 144کے تحت مقبوضہ علاقے میں پابندیاں نافذ ہیں.
بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونیوالی خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں مسلسل لاک ڈاؤن نے کشمیری خواتین کو بری طرح متاثرکیا ہے. خواتین مرد ساتھی کے بغیر اپنے گھر سے باہر نہیں نکلتی. انہیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کا خوف ہوتاہے.
بلال احمد 5اگست کی شب کو حراست میں لیاگیا تھا کی اہلیہ نے کہاہے کہ ان کی بیٹی اکثر گھر کی کھڑکی سے باہر کی طرف دیکھتی رہتی ہے اور بابا، بابا آپ کب گھر لوٹیں گے پکارتی رہتی ہے. کلثوم اپنی شادی کا جوڑا خریدنے بازار نہیں جاسکیں. شادی میں ہمسایوں نے شرکت کی شادی کیلئے جوڑا مانگ کر پہنا.
جمعیت علمائے ہند کے سربراہ سید ارشد مدنی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر کشمیری عوام کو اعتماد میں لینے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر زوردیا ہے. انہوں نے کہاکہ انہیں کشمیری عوام کی شدید فکر ہے جنہیں صحت کی سہولتوں سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیاگیا ہے.
فن لینڈ جس کے پاس جولائی 2020تک یورپی یونین کی پریذیڈنسی کونسل کی صدارت ہے کے وزیر خارجہ پکا ہاوستونے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال معمول کے مطابق نہیں ہے.انہوں نے نئی دلی میں ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت کو اقوام متحدہ کے مبصرین اور سفارتی مشنوں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دینی چاہیے. انہوں نے منتخب یورپی قانون سازوں کے وفد کے گزشتہ ہفتے کے مقبوضہ کشمیرکے دورے کومسترد کردیا