Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل شکست کے7 میچز مکمل کر لیے

پرتھ: آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پرموجود پاکستان ٹیم نے مسلسل شکست کے7 میچز مکمل کر لیے

سال 2019 پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے ڈراؤنے خواب کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پاکستان ٹیم کسی ایسوسی ایٹ ٹیم کی مانند دکھائی دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا آخری میچ جیتا تھا جس کے بعد اسے انگلینڈ سے واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست ہوئی، پھر سری لنکا سے ہوم گراونڈ پر 3 میچز میں وائٹ واش ہوئے اور اس کے بعد آسٹریلیا سے پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا جب کہ دو میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پرتھ میں 10 وکٹ کی شکست کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل فتوحات سے محرومی کے 7 میچز مکمل کر لیے جو پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے سب سے طویل انتظار بن گیا ہے۔

یہ 2010 کے بعد پاکستان ٹیم کا فتوحات سے محرومی کا سب سے لمبا انتظار ہے، 2010 میں پاکستان ٹیم مسلسل 6 میچز فتوحات سے محروم رہی تھی۔

پاکستان نے سال کا آغاز نمبر ون ٹیم کی حیثیت سے کیا اور اختتام بھی نمبر ون پر ہی کیا لیکن پورے سال میں صرف ایک میچ ہی جیت پائی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close