Featuredاسلام آباد

راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہے

یہ شروعات ہے انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی ، انشااللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے ، کشمیریوں کو حقوق مل جائیں گے تو برصغیر میں بھی خوشحالی آئے گی۔

وزیر اعظم نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا سکھ برادری کو گرونانک کی سالگرہ کی مبارکباد دیتاہوں، منصوبے کی تعمیر میں ایف ڈبلیو او سب سے آگے تھی، حکومت نے سڑک بنائی، پل بنایا، سب کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ صرف خراج تحسین ہی نہیں دل سے آپ کے لئے دعائیں ہیں، یہاں آتے ہیں توسکھ کمیونٹی کے دلوں میں خوشی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے شعر و شاعری دل سےکی، دل میں اللہ بستا ہے، جب آپ کسی کو خوشی دیتے ہیں تو اللہ کو خوش کرتے ہیں، نبیﷺرحمت اللہ العالمین ہیں، حضورﷺصرف2پیغام لائے،ایک انسانیت،دوسرا انصاف کا، یہ دوچیزیں انسانی اور جانوروں کے معاشرے میں فرق کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حضورﷺنے انسانوں کو اکٹھا کیا، نفرت نہیں پھیلائی، انسانیت کی بات کی، صوفیوں نے بھی انسانوں کی بات کی، ایک انسان کا قتل ایسا ہے، جیسے دنیا میں سب کو قتل کردیا، سدھو نے کہا کہ کرتارپورراہداری کھول دو ، وزیراعظم بنتے ہی مودی سے بات کی اور کہا بڑا مسئلہ غربت ہے، تجارت شروع ہو، بارڈر کھل جائیں تو فائدہ ہوگا، خوشحالی آسکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے

مجھے اس لئےخوشی ہے کہ آپ کی خوشی دیکھ رہا ہوں، اللہ کے تمام پیغمبر لیڈر تھے، لیڈر ہمیشہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے، تقسیم نہیں کرتا، نفرت نہیں پھیلاتا، نفرت پھیلا کر لیڈر ووٹ نہیں لیتا، نیلسن منڈیلا نے انسانوں کو اکٹھا کیا، جب تک ساؤتھ افریقا رہے گا ہمیشہ وہ نیلسن منڈیلا کو دعائیں دے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارامسئلہ صرف کشمیر کا تھا ،ہمسائیوں کی طرح بات چیت سے مسئلہ حل کرسکتے ہیں، بھارت ایک تقریب میں گیا تو وہاں من موہن سنگھ سے ملاقات ہوئی، من موہن سنگھ اور نریندر مودی سے کہا مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا ، کشمیر کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سن رہے ہوں گے، انصاف سے امن ہوتا ہے کشمیر کے لوگوں کو انصاف دیں، برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد کردیں ، سوچیں ایسا ہوا تو کتنی خوشحالی آئے گی، خوشی ہے سکھوں کے ساتھ آج کا دن منایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے یہ شروعات ہے، انشااللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، 70سال سے مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے نفرتیں ہیں، فرانس، جرمنی نے کتنی جنگیں لڑیں، کروڑوں لوگ مرے، لیکن اب دونوں ممالک کو دیکھیں تو اب وہاں کتنی خوشحالی ہے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close