Featuredاسلام آباد

بھارتی سپریم کورٹ ایک بار پھرانصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام

اسلام آباد:  بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کے فیصلے پر پاکستان کا باضابطہ ردعمل

دفتر خارجہ نے بابری مسجد کے فیصلے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عدالتی فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہاہے کہ اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ بھارتی عدالتیں فیصلوں میں انسانی حقوق کو مدنظر رکھیں جب کہ مقبوضہ کشمیر کےحوالے سے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں سست روی ہے۔

اس طرح کے فیصلوں میں بھارت میں اقلیتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں اور آج عدالتی فیصلے سے بھی بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو اپنے عقائد اورعبادت گاہوں میں خطرہ ہے،بھارت ہندوتوا کیلئے نظریئے کی پیروی اورہندو راشٹر کی تاریخ پر عمل پیرا ہےایسے فیصلوں سے بھارت کے بڑے ادارے بھی متاثرہورہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہاپسندانہ نظریہ، ہندوؤں کی بالادستی اعتکاد پر مبنی ہے،بھارت کا طرز عمل علاقائی امن واستحکام کیلئے خطرہ ہے

بھارت اپنے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے جان و مال حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنائے جب کہ اقوام متحدہ بھارت میں انتہاپسند نظریئے کے خاتمے اوراقلیتوں کے مساوی حقوق یقینی بنائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close