Featuredسندھ

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کے آخری 3 دن

 نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ میں تین دن باقی ہے۔

نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے۔

اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوچکی ہے ، درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے۔

ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ ملک بھر سے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں

رجسٹریشن کرنیوالوں میں 672 خواجہ سرا،25 ہزار سے زائد بیوہ اور 6080طلاق یافتہ خواتین شامل ہیں جبکہ   137859افراد کا تعلق کچی آبادی اور 483359  افراد کا تعلق مزدورطبقے سے ہیں۔

لاہور سے 2لاکھ سے زائد افراد ، کراچی کے مختلف اضلاع سے173161افراد ، ملتان سے71,586 افراد، بہاولپور سے54,773 افراد نے رجسٹریشن کرائی جبکہ پشاور سے 41,464 افراد نے اپنا گھر پروگرام میں رجسٹریشن کرائی۔

ترجمان نادرا کے مطابق درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے جبکہ آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close