لاہور: (ن) لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے، بانڈ سےانہیں کوئی غرض نہیں۔
نوازشریف کو بیرون ملک جانےکی مشروط اجازت پر(ن) لیگ کا ردعمل، احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانونی ماہرین کہتے ہیں ای سی ایل قانون میں بانڈ کی گنجائش نہیں
انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل بورڈنےنوازشریف کو بیرون ملک جانےکی تجویزدی تھی مگر حکومت پچھلے5دن سے ٹال مٹول کر رہی ہے
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی نفرت پریقین رکھتی ہے، پانچ دن سےحکومت ایک کھیل تماشاکررہی ہے۔ حکومتی فیصلے پر ہمارےوکلاجائزہ لےرہےہیں اور لائحہ عمل مرتب کیاجارہاہے، ہمارے وکلاجو لائحہ عمل دیں گے اس پر عمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینرسےگرےتونوازشریف نےسیاسی مہم معطل کی تھی جب کہ نوازشریف اپنی بیگم کوبسترمرگ پرچھوڑکروطن واپس آئے اور عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا اور اب ان کےساتھ کیاسلوک کیا جا رہا ہے۔