Featuredاسلام آباد

وزیراعظم نے نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا

اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

جنرل ندیم رضا27 نومبرکوعہدےکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر وزارت دفاع نے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی تھی، سمری میں 4 نام تجویز کئے گئے تھے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا مضبوط امیدوار تھے.

وزیراعظم عمران خان نے تجویز کردہ ناموں پرغور کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا۔

جنرل ندیم رضا نے انفنٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہے جب کہ جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی۔

جنرل ندیم رضا دسمبر دوہزارسولہ میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے، وہ اگست دوہزار اٹھارہ سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات تھے۔

گذشتہ سولہ سالوں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی میں سے دس چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست میں چیف آف جنرل اسٹاف بنے تھے جو آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ ہے، انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close