امریکی سفارتکار کا سی پیک پرتجزیہ بے بنیاد ہے
اسلام آباد: پاکستان نے سی پیک پرامریکی تنقید مسترد کردی
پاکستان نے پاک چین راہداری منصوبے پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق تجزیے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کی سی پیک کےمنصوبوں پر قرضوں سے متعلق بیان پر وزارت منصوبہ بندی نےردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتکارایلس ویلزکاسی پیک پرتجزیہ بےبنیاد ہے۔
ترجمان وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ سی پیک قرضےکےلحاظ سےپاکستان کیلئےمشکل نہیں پیداکرے گا، سی پیک کاقرضہ مجموعی قرضےکا6فیصدہےمگریہ ترقی کاباعث بنےگا۔
ترجمان نے بتایا کہ سی پیک میں زیادہ مالیت توانائی کےمنصوبوں کی ہےجوآئی پی پی موڈپرہیں جب کہ انفرااسٹرکچرمنصوبوں کی مالیت5.8ارب ڈالرہےجوطویل المدتی قرضےہیں۔
ترجمان کا کہناہے کہ انفرااسٹرکچرکے12منصوبوں میں90فیصدافرادی قوت پاکستانی ہے اور آئی ایم ایف نےبھی تسلیم کیاتھاقرضوں تک مکمل رسائی ہے۔