وزیراعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 13رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزیدمؤثربنانے کا فیصلہ ، کمیٹی نوجوانوں کے لیے نئےحکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور بہتر روزگار فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت مزید اہم اقدامات کرنے لگی، وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 13رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔
عمران خان خود بطورچیئرمین کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سمیت وفاقی وزرا کمیٹی میں شامل ہیں۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ، مشیرتجارت رزاق داؤد اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کمیٹی ممبران نامزد کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیرتعلیم، وزیراقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، خصوصی کمیٹی کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت شروع منصوبوں میں معاونت کرے گی، وزیراعظم نےکمیٹی کو اسٹریٹجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا۔