لاہور: گلبرگ میں گزشتہ روز گھر کی دہلیز پر قتل ہونے والی دلہن حرا کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے گزشتہ روز قتل ہونے والی 24 سالہ حرا کے قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ حرا کو قتل کرنے والا اس کا بہنوئی ہے، ملزم عدنان نے ذاتی رنجش پر حرا کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عدنان نے اپنی سالی کو گھر سے بھاگنے سے انکار کرنے پر قتل کیا، عدنان حرا کو پسند کرتا تھا اور اسے کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرنے کیلئے مجبور کر رہا تھا
ملزم احسن نے وقوعہ کی شام حرا کو فون کرکے گھر کے پاس قریبی پارک میں بلایا، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے پہلے سے تیار منصوبے کے تحت مقتولہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم کو اس کے موبائل فون ریکارڈ اور لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا۔ ملزم احسن سمیت دوملزم حراست میں ہیں، قتل سے کچھ دیر پہلے حرا نے ان دونوں رشتہ داروں سے طویل گفتگو کی اور میسجز کیے تھے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر مقتولہ کے والد اور کیس کے مدعی کوبھی شامل تفتیش کیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم عدنان کے ساتھی کی تلاش کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔