Featuredکھیل و ثقافت
آسٹریلیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مہمان نوازی
پاکستانی کھلاڑیوں اور بھارتی سکھ ڈرائیور نے سب کے دل جیت لیے
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں اپنی روایتی مہمان نواز کا حق ادا کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہے ، گذشتہ دنوں برسبین میں قیام کے دوران پاکستانی کھلاڑی یاسر شاہ،شاہین آفریدی،عمران خان، نسیم شاہ اور موسیٰ خان کھانا کھانے کے لیے مقامی ریسٹورنٹ جارہے تھے کہ انہیں ایک بھارتی سکھ ٹیکسی ڈرائیور ملا۔
بھارتی ڈرائیور کرکٹرز کو ایک ریسٹورنٹ لے گیا تاہم اس نے خوش دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے کرایہ لینے سے انکارکردیا۔
ڈرائیور کے انکار پر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اپنی روایتی مہمان نواز کا حق ادا کرتے ہوئے اسے اصرار کرکے کھانے پر روک لیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
بھارتی سکھ ڈرائیور کی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کھانا کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر خوشی کا اظہار کیا۔