Featuredسندھ

حکومت کی گرتی دیوار کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے

کراچی: الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مولانا نے حکومت کے خاتمے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں،حکومت کی گرتی دیوار کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ معیشت سمندر میں غرق ہورہی ہے اور یہ عیاشیاں کررہے ہیں، عوام سبزیاں نہیں خرید سکتی اور یہ ٹماٹر 17 اور مٹر کی قیمت 5 روہے کلو بتاتے ہیں جبکہ ووٹ کو چوری کرکے اقتدار پر قبضے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایک کروڑ نوکریاں دینے والے 400 ادارے بند کرنے جارہے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے۔ نئے انتخابات کرائیں جائیں اس کے لیے تحریک جاری رہے گی۔ ہم نے یہ ملک جمہوریت اور عوام کے لیے حاصل کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنا وجود کھونے سے پہلے عوام کو مطمئن کرے اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close