جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مشرف کے ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ چلایا جائے
نوازشریف کی واپسی کی امید اہل خانہ کونہیں توعوام کوکیا ہوگی جب کہ پنجاب میں سیاسی وانتظامی اکھاڑپچھاڑضروری تھی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نےنوازشریف سےجان چھڑائی ہم قدرکرتےہیں، مشرف پرغداری کامقدمہ آرٹیکل4کےخلاف ہے، غداری کامقدمہ ان افرادپربھی چلایاجائےجوان کےساتھ تھے، پرویزمشرف ہمارےاورتحصیل پنڈدادن خان کےمحسن ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت کامعاملہ حساس تھا جوخوش اسلوبی سےحل ہوگیا، تقرری پرکسی جماعت کواعتراض نہیں جوخوش آئنداقدام ہے،عدالتی فیصلےپرقانون سازی آئندہ6ماہ تک کرلی جائےگی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ جہلم میں دنیاکاجدیدترین سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک بنارہےہیں اور پنڈدادن خان میں وزیراعظم عمران خان 13 دسمبرجلسہ کریں گے۔
پاکستان میں قیمتی جڑی بوٹیوں کاخزانہ موجودہے حکومت طب یونانی اور جڑی بوٹیوں کےفروغ کیلئےاقدامات کررہی ہے۔