پاکستان کو مسلسل 14 ٹیسٹ اور سیریز میں مسلسل پانچویں شکست
ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے دو میچوں کی سیریز میں گرین کیپس کو وائٹ واش کر دیا۔
آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت کر پاکستان کو وائٹ واش کردیا
گرین کیپس کومسلسل 14 ٹیسٹ اور سیریز میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دے دی۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 589 رنز بنائے، وارنر نے اپنے کیریئر کی پہلی اور ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی تیز ترین ٹرپل سنچری اسکور کی اور ناقابل شکست 335 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 302 رنز بنائے۔ یاسر شاہ 113 اور بابر اعظم 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔
فالو آن کے بعد پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شان مسعود اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں بنائیں۔ نیتھن لائن نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی بلے بازوں نے غلطیوں سے کچھ نہ سیکھا، بار بار وکٹیں گنواتے رہے۔
یہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری بار مسلسل 2 میچز میں اننگز کی شکست ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں مسلسل پانچویں بار وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔