لاہور:مریم نواز نے کہا والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے
مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کی۔
مریم نواز نے مزید کہا عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام ای سی ایل اسکیم سے متضاد ہے، نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، 20اگست 2018 کاحکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دےکرکالعدم کیا جائے۔
مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا والد کی دیکھ بھال کے لیےبیرون ملک جانا چاہتی ہوں، والدہ کی وفات کے بعد نواز شریف کی دیکھ بھال میں ہی کرتی رہی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں،نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لیےبیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کےباوجودبیماروالدہ چھوڑ کر واپس آئی، موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کامیمورنڈرم غیر قانونی اور اعلی عدلیہ کےفیصلوں کےخلاف ہے۔
درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب فریق بنایا گیا ہے۔