Featuredتجارت

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے ایک بار پھر بجلی پھر مہنگی کردی

حکومت نے فی یونٹ بجلی 26 پیسے مہنگی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ14ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا

نیپرا سے منظوری کے بعد پاور ڈویڑن نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ14ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے سوا تمام صارفین کیلئے فی یونٹ 26 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے اپنے 26 نومبر کے فیصلے میں ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی تقر یباً 15پیسے مہنگی کر کے صارفین سے سالانہ 14ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دی تھی۔

تاہم پاور ڈویڑن نے ماہانہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت برقرار رکھ کر ان صارفین کو دیئے جانیوالے ریلیف کا بوجھ باقی تمام صارفین پر منتقل کر دیا اور فی یونٹ بجلی 26پیسے مہنگی کر دی۔

ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی گئی جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close