Featuredسندھ

عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبوں کو وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے طارق روڈ اور بہادر آباد سے متصل شہید ملت انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبوں کو وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے، بزنس مین نیب گردی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

ایسے ماحول میں کوئی حکومت ہے تو وہ سندھ کی ہے جو کام کر رہی ہے، صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سندھ کے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کی تلاش میں ہیں، روزگار نہیں مل رہا۔

شہر کے مزدوروں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔ کم لاگت میں شہید ملت روڈ انڈر پاس کا منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ کراچی میں سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ منصوبوں میں نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے پر سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں۔ معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو انفرا اسٹرکچر میں انویسٹ کرنا ہوگا، چھوٹے تاجروں کے لیے اسکیم لائی جائے۔ معاشی بحران کا ہم مقابلہ کرتے ہیں تو کام کر کے دکھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کا خیال رکھتی ہے، ان کےپاس پیسہ ہوگا تو وہ خرچ کرے گا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، سندھ حکومت کو اس کا حق دیا جاتا تو اس سے زیادہ عوام کے لیے کرتے۔ پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کے لیے سوچتی ہے اور کام کر کے دکھاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close