راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کے 5وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز
راولپنڈی: پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے
سر لنکن ٹیم کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی باعث مسرت ہے، وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم عمران خان سے دورہ پاکستان پر آئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آفیشلز نے ملاقات کی جس میں پاک سری لنکن کرکٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نےسری لنکن ٹیم کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہا اور سری لنکن ٹیم کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کو خوش آئند قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کادوبارہ آغازباعث مسرت ہے۔
دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے۔
پہلے روز کھیل کے اختتام سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے، کپتان کرونا رتنے نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈی سلوا 38 اور ڈک ویلا 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری جب کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، فرنینڈو کو 40 رنز پر نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔
مینڈس 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، ڈنیش چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔