جنگ میں بھی اسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا
لاہور: ماہرہ خان بھی اسپتال میں وکلاء کی دہشت گردی پر پھٹ پڑیں
وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع پر اداکارہ ماہرہ خان بھی اس واقعے پر خاموش نہ رہ سکیں
Even in WAR you do NOT attack HOSPITALS!! These are the law makers, the providers of justice, the educated ones of our country.. scary scary to see. #Lahore #Lawyers
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 11, 2019
اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ جنگ میں بھی اسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا۔ کیا یہ لوگ قانون سازی کرنے والے ہیں، یہ لوگ انصاف مہیا کرنے والے ہیں۔ کیا یہ ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ یہ سب دیکھ کر نہایت خوف محسوس ہورہا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس واقعے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں یہ کیا ہورہا ہے ان تصاویر کو دیکھ کر خوفزدہ ہوں۔
Beyond dismayed to see these images & hear about what is happening back home. What hope is there for our nation if everyone resorts to mob violence to resolve their issues?! You’d think that these lawyers whose job is to uphold the law would know better#Lawyers #PICunderattack pic.twitter.com/COuuuow2AV
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 11, 2019
اگر ہر ایک اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرتشدد ہجوم کا سہارا لے تو اس واقعے کے بعد ہماری قوم کے لیے کیا امید باقی رہ جاتی ہے۔