Featuredدنیا

عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا

منامہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے

بحرین کے قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔

شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، شاہ بحرین نے وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔

وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ بحرین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

معاون خصوصی نے ٹویٹ میں لکھا کہ بحرین سے مشترکہ ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر مبنی رشتے قائم ہیں، دونوں ملک عوام کے مفاد میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close