لاہور: پرویز مشرف سےمتعلق رائے دینے کا مطلب فوج سے متعلق رائے دینا نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہعوام مسلح افواج سےمحبت واحترام کارشتہ رکھتےہیں، پاک فوج اور پاکستان 2 مختلف چیزیں نہیں بلکہ ایک چیز کے 2 نام ہیں۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لوگ ریٹائرمنٹ کےبعد مشرف کو فوج کاحصہ نہیں سمجھتے جس نے پروٹوکول کے ساتھ مشرف کو رخصت کیا اسے جواب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف سے متعلق رائے کا مطلب فوج سے متعلق رائے نہیں ہے جب کہ کچھ لوگ جمہوریت سے متعلق بیان دے کر خود کو چیمپئن سمجھ رہےہیں لیکن پردے کے پیچھےکچھ اور، سامنے کچھ اور ہے۔