Featuredکھیل و ثقافت

کراچی ٹیسٹ پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر

کراچی: سری لنکا نے پہلی اننگزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنالیے ہیں 

کراچی ٹیسٹ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کوسری لنکا پر 127 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم کو پہلا نقصان 28 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب سری لنکن اوپنراوشادا فرنینڈو4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ان کی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔

سری لنکن ٹیم کو دوسرا نقصان 39 کے اسکور پر ہوا جب کپتان دیموتھ کرونارتنے 25 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

مہمان ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کُسال مینڈس تھے جو کہ 13 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close