پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر شوبز شخصیات افسردہ
مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاکستانی شوبز شخصیات کا ردِرعمل
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر جہاں سیاسی شخصیات نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں شوبز شخصیات نے بھی عدالتی فیصلے پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
اداکار شان شاہد نے پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
A sad day indeed .. when a patriot is called a traitor. #PervezMusharraf you sir will always be our patriot . A true Pakistani a brave soldier and son of the soil. #pakarmyZindabad .
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) December 17, 2019
شان شاہد نے عدلیہ کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جب ایک محبِ وطن کو غدار کہا جائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پرویز مشرف آپ اب بھی محبِ وطن ہیں، ایک سچے پاکستانی اور بہادر سپاہی ہیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے بھی پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں معروف آئرش سپاہی تھامس فرانسس کا قول شیئر کرنے کے ساتھ ’ہیش ٹیگ مشرف ورڈکٹ‘ کا استعمال کیا۔
A very famous Irish Soldier, Thomas Francis Meagher said…
"The treason of which I stand convicted loses all its guilt, has been sanctified as a duty, and will be ennobled as a sacrifice.”#Musharraf #MusharrafVerdict— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 17, 2019
معروف فیشن برانڈ کی ڈائریکٹر خدیجہ شاہ نے عدالتی فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
And we are applauding them for giving Musharraf the death sentence. Who is already on his death bed. The legal fraternity is morally and ethically even more bankrupt than the politicians. https://t.co/24CGRDsSHt
— khadijah shah (@khadijah_shah) December 17, 2019