دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے پاکستان کے نام
کراچی: سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی
کراچی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دی۔
سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 212 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا لیکن پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر امبلدینیا وکٹون کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اگلے اوور میں یاسر شاہ نے سری لنکا کے ٹاپ اسکورر اوشادا فرنینڈو کو بھی گھر بھیج دیا اور پھر پانچویں روز کھیل کے تیسرے اوور میں نسیم شاہ نے سری لنکا کے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح کے ساتھ اپنی 5 وکٹیں بھی مکمل کیں۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 اور یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے
گرین کیپس نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 27 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتی ہے