Featuredسندھ

احسن اقبال نواز شریف سے بھی بڑا ڈاکو ہے

کراچی: وفاقی وزیر نے احسن اقبال کو نواز شریف سے بڑا ڈاکو قرار دے کر تین دن لٹکا نے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ احسن اقبال عرف ارسطو نواز شریف سے بھی بڑا ڈاکو ہے، احسن اقبال کو پہلے پکڑنا چاہئے تھا مگر بہت بعد میں پکڑا گیا۔

ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ احسن اقبال کی فرنٹ کمپنی اوررشتہ داروں کی فہرست جلد سامنےلاوں گا، احسن اقبال کی لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ایسے لوگوں کو کم از کم 3 دن لٹکاناچاہئے۔


نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں تحقیقات کے لیے گرفتار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close