Featuredدنیا

احسن اقبال کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے

لندن: شہبازشریف نے کہا ہے کہ احسن اقبال ایماندار شخص ہیں اُن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کی ضمانت،جھوٹ اورسچ کےدرمیان فیصلہ ہوا، نوازشریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ کرسمس کے بعد آئے گی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال فرض شناس، ذمہ دار اور انتہائی ایماندار سیاست دان ہیں، اُن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کو گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے نارروال کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی کرپشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہ طور وزیر منصوبہ بندی اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close