پاکستانی عوام نے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کیا
اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سنہ 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے، ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت اور دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا۔
بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا۔اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 28, 2019

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔ لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے 2 خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔
بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 28, 2019
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے۔ ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت اور دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔
اپوزیشں قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے۔ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 28, 2019
انہوں نے کہا کہ خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے، عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں؟