Featuredسندھ

سال نو پر اسلحہ کی نمائش، آتش گیر مادہ اور ون ویلینگ پر پابندی

کراچی : کمشنر کراچی نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نئے سال کا جشن ذمہ داری کے ساتھ مہذب انداز میں منائیں۔

ترجمان کمشنر کراچی ستار جاوید کے مطابق کمشنر کراچی نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، آتش گیر مادہ رکھنے اور ون ویلینگ پر پابندی جاری رہے گی تاہم ڈبل سواری پر پابندی کا جاری نوٹیفکینش واپس لیا جارہا۔

کراچی میں سال نو کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد کی گئی پابندی کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

گزشتہ روز سندھ کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سال نو کے موقع پر کراچی میں 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر کراچی میں ساحل سمندر جانے والی تمام سڑکیں کھلی رہیں گی تاہم سی ویو جانے والے 11 مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close