لاہور : نواز شریف کی وائرل تصویر پر وزیر اعظم نے میڈیکل رپورٹ طلب کرلی
وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایات کردی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف باہر جا کر کھانا کھارہے ہیں۔ یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائی جائیں۔ رپورٹس منگوا کر عوام کے سامنے حقائق لائے جائیں۔
وزیراعظم کے احکامات پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے رابطہ کرکے تفصیلات مانگ لیں۔